نوٹ پاکستان ریلوے کے کرپشن کے بارے میں بنائی گئی یہ ویب ابھی تحقیق و ترتیب کے مراحل سے گزر رہی ہے اس لیئے اس میں مواد کی کمی ہے جلد ہی پاکستان ریلوے کے تمام کرپشن کی تفصیلات آ]پ کی خدمت میں پیش کردی جائیں گی
Gillany Railway Station Land Grabing
![]() |
کراچی کے گیلانی ریلوے استیشن پر ریلوے پولیس تھانے کے ایس ایچ او علی حسن ڈہری اور ہیڈ کانسٹیبل کنور سہیل کی سرپرستی میں کی جانے والی لینڈ گر یبنگ ملاحظہ کیجیے کہ کس طرح جگیاں اور بلند و بالا عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں تصویر کے عقب میں جو عمارتیں نظر آرہی ہیں ان کی اکثریت ریلوے ہی کی زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہیں ۔۔۔۔ |
![]() |
یہ گیلانی ریلوے اسٹیشن ہے اس تصویر پر ایک نگاہ ڈالتے ہی ریلوے کی زمین پر کی جانے والی لینڈ گریبنگ کی مکمل کیفیت نظر آجاتی ہے کہ کس طرح لینڈ گریبرو ں کے ساتھ مل کر ریلوے کے بدعنوان افسروں نے لوٹ مار کی ہے؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ کراچی شہر کے وسط میں واقع گلشن اقبال کے اہم ترین اس علاقے میں ایک پلاٹ کس قیمت کا ملتا ہے نہیں معلوم تو ہم بتاتے ہیں ایک کروڑ سے کم قیمت کا پلاٹ اس وقت گلشن اقبال میں ہے ہی نہیں پھر اندازہ لگا لیں کہ گلشن اقبال جیسے اہم ترین علاقے کے وسط میں جو یونیورسٹی روڈ سے انتہائی قریب ہے اس کی قیمت کیا ہوگی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ گیلانی ریلوے اسٹیشن کے ساتھ ہی تعمیر شدہ یہ عمارتِیں پاکستان کے کسی بھی ادارے سے منظور شدہ نہ ہی ان کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے منظوری ملی نہ ہی ان کے مالکان کے پاس ریلوے کے کسی شعبے کی جانب سے اجازت نامہ یا منظور شدہ نقشہ موجود ہے اگر ہے ان کے پاس صرف اور صرف ایک ہی اجازت نامہ ہے وہ یہ کہ کراچی سٹی اسٹیشن پر واقع ریلوے پولیس کے تھانہ کے ہیڈ کانسٹیبل کنور سہیل اور ایسایچ او علی حسن ڈہر اور ریلوے کے ڈی این شوکت شیخ کی جانب سے غیر قانونی اجازت نامہ جس کی تصدیق کوئی بھِی زمے دار ادارہ کرنے کے لیئے تیار نہِیں مگر اس کے باوجود اس غیر قانونی لینڈ گریبنگ اور قبضہ مافیا کے خلاف کوئی محکمہ کسی طرح کا کوئی ایکشن لینے کے لیئے بھی تیار نہِیں ہے نہ ہی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی جانب سے کسی بھی طرح کی کوئی کاروائی کی جاتی ہے اور نہ ریلوے حکام پہی لب کشائی کرتے ہیں اور تو اورپاکستان ریلوے کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائیٹی جس کا دفتر کلفٹن میں بلاول ہاوس کے عقب میں واقع ہے کے ایڈمنسٹریٹر عبدالخالق فاروقی جن کاتعلق شکار پور شہر سے ہے جہاں ان کی بہت سی یادگاریںآج بھی موجود ہیں بمعہ ریکارڈ اور ثبوتوں کے ساتھ مگر آب زم زم سے نہائے ہوئے جناب عبدالخالق فاروقی نہ تو قومی دولت کو اس طرح اڑانے و برباد پر کوئی کارروائی کرتے ہیں اور نہ ہی ریلوے کے غریب کارکنوں کی اس قیمتی دولت کو بچانے کی کوشش کرتےہیں حالانکہ ان کا تو کام اور فرض یہ ہی ہے کیوں ؟ وجہ صاف ظاہر ہے کہ بھلا ملی بھگت کے بغیر کبھی کوئی جرم کیا گیا ہے؟؟؟؟؟؟ |
سے غیرقانونی طور پر فروخت کی جارہی ہے ذرائع کے مطابق گیلانی ریلوے اسٹیشن پر موجود اربوں روپوں کی زمین بیچنے میں اہم ترین کردار ریلوے حکام
ہی کا ہے
![]() |
گلشن اقبال کا نقشہ جس میں گیلانی ریلوے اسٹیشن کی مکمل زمین اور گیلانی ریلوے اسٹیشن کی حدود واضح کی گئی ہے |
اس لوٹ کھسوٹ میں ریلوے پولیس،کا عملہ کانسٹیبل ہیڈ کانسٹیبل ،اور ایس ایچ او ریلوے تھانہ جو سٹی اسٹیشن پر واقع ہے کے ساتھ ریلوے پولیس کے اعلیِ حکام اور ریلوے کےاعلی حکام شامل ہیں جن کے گھروں تک براہ راست گیلانی ریلوے اسٹیشن کی زمین کی لینڈ گریبنگ سے حاصل شدہ آمدنی پہنچائی جاتی ہے اس حوالے سے لینڈ گریبنگ کی مکمل تفصیلات آپ کے سامنے دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ
پیش کی جائے گی
یہ بات ذہن نشین رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے معزز جج جناب عبدالرشید خان نے10مارچ1991کو اسٹے آرڈر نمبر 473-R/6/PMIC/10/91جاری کیا جس میں سیکرٹری پاکستان ریلوے کو مخاطب کرکے ریلوے سے متعلقہ تمام زمینوں کی خریدو فروخت پر پابندی عائید کر دی تھی
اس اسٹے آرڈر
کے نتیجے میں
اب سے تقریبا 23سال قبل گیلانی ریلوے اسٹیشن کی اس زمین پر کسی بھی قسم کی تعمیرات یا خرید و فروخت کو ممنوع قرار دیدیا گیا تھا
گیلانی ریلوے اسٹیشن پرہونے والی لینڈ گریبنگ پر ڈان اخبار میں شائع شدہ خبر
![]() | ![]() | ![]() |
June 19, 2006 | Monday | Jumadi-ul-Awwal 22, 1427 |
KARACHI: Railway employees’ plots occupied
KARACHI, June 18: Around 119 plots of Railway Employees Cooperative Housing Society (Project-2A), located near Aladin Park, have been illegally occupied by land mafia allegedly in connivance with some office-bearers of the Society.
Affected persons said more than 17 years have elapsed since they were allotted plots, the PRECHS’ office-bearers concerned have, so far, neither undertaken demarcation nor given physical possession, thus giving a free hand to land mafia.
Accusing the office-bearers of delaying issuance of physical possession of over 100 plots, measuring 240 and 120 square yards, to allottees on the pretext of demarcation, an office-bearer of the affected persons’ welfare organisation, Najeeb Shah, said since the RECHS had not yet undertaken demarcation work, armed guards who remain present at the society’s land, not only manhandle allottees but also threaten them of dire consequences.
The affected persons deplored that although they had brought the issue to the notice of higher authorities, including the president, the prime minister, the Railways’ minister, the Sindh governor, the home minister, IGP and Gulshan Town’s Nazim, SDPO and the SHO concerned, the land-grabbers are still occupying their plots.
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ |
مشکل ہے کیونکہ اس کے پردے بنانے پڑتے ہیں۔ اس کے برعکس دیگر آلاتِ موسیقی مثلاً ہارمونیم وغیرہ میں پردے پہلے سے بنے ہوئے ہوتے ہیں رباب سیکھنا ایک نہایت ہی مشکل فن ہے۔ اس کی وجہ اس میں تاروں کی بڑی تعداد ہے رباب کے مقابلے میں گٹار اور ستار میں تین یا پانچ تار ہوتے ہیں اس لیے یہ دونوں آلات سیکھنے میں بھی
ReplyDeletedjpunjab