سرکلر ریلوے منصوبہ , اربن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی سروے رپورٹس مسترد



کے یو ٹی سی کے حکام متاثرین کی آباد کاری اور انھیں زمینوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سےجائیکا کے وفد کو مطمئن نہیں کرسکے صرف سپارکو کے سیٹلائٹ سروے کو تسلیم کرتے ہیں، جائیکا، کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ مزید دو سال تاخیر کا شکار ہونے کا اندیشہ
کراچی  کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے پر آنے والی لاگت میں سے94 فیصد رقم آسان اقساط پر فراہم کرنیوالے ادارے جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی (جائیکا)نے کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کے لیے کی جانے والی منصوبہ بندی پر کئی اعتراضات کیے ہیں جس کی وجہ سے منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔ یہ اعتراضات کراچی آنے والے جائیکا کے وفد نے کراچی اربن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے یو ٹی سی)اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے سے5روز تک ہونے والے مختلف اجلاسوں میں کیے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ جائیکا کے وفد نے کراچی اربن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے پیش کیے جانے والے مختلف سروے اور رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے صرف سپارکو کے سروے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائیکا کی جانب سے کیے جانےو الے سروے اور رپورٹس کی روشنی میں کے یو ٹی سی کے سروے قبول کیے جائیں گے کیونکہ جائیکا کے اپنے سروے اور کے یو ٹی سی کے سرویز میں بھی فرق کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سپارکو کی جانب سے تجاوزات کے حوالے سے سیٹلائٹ سروے کی جو رپورٹ پیش کی گئی ہے اس میں تجاوزات کی تعداد اس سےکہیں زیادہ ہے جس کی تعداد کے یو ٹی سی کے سروے میں بتائی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سپارکو کے سروے میں لیاقت آباد، ناظم آباد اور گلشن اقبال میں گیلانی ریلوے اسٹیشن پر تجاوزات میں غیر معمولی اضافے کی نشاندہی کی ہے۔ اعداد وشمار ، رپورٹس اور سروے میں فرق پر جائیکا نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی اربن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے حکام متاثرین کی آبادکاری اور انھیں زمینوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے جائیکا کے وفد کو مطمئن نہیں کرسکے۔ جائیکا کا موقف ہے کہ 2008 سے 2011 کے سروے میں جو اعداد شمار پیش کیے گئے ہیں ان میں اور 2012 میں کیے جانے والے سروے میں واضح فرق ہے۔ اعداد وشمار کے اس فرق پر جائیکا کے وفد کے اراکین نے مطمئن نہ ہونے پر سرکلر ریلوے کے پورے روٹ کا معائنہ کیا اور بعدازاں اس حوالے سے اپنی الگ رپورٹ تیار کی ہے جس سے کے یو ٹی سی کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا کہ سندھ حکومت اور بلدیہ عظمی کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں بھی کراچی اربن ٹرانسپورٹ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں بھی کافی تضاد پایا گیا۔ دوسری جانب کراچی اربن ٹرانسپورٹ کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو جو بریفنگ دی اس میں سینیٹرز کو بتایا کہ جائیکا کی جانب سے ملنے والی رقم جو اس سال ملنی تھی وہ اب مارچ 2013 سے قبل ملنے کا امکان نہیں جس کی وجہ سے یہ منصوبہ مزید 2سال تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے اور اگر منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا تو اس کی لاگت بھی کئی گنا بڑھ جائے گی۔ رپورٹس مسترد

1 comment:

  1. مشکل ہے کیونکہ اس کے پردے بنانے پڑتے ہیں۔ اس کے برعکس دیگر آلاتِ موسیقی مثلاً ہارمونیم وغیرہ میں پردے پہلے سے بنے ہوئے ہوتے ہیں رباب سیکھنا ایک نہایت ہی مشکل فن ہے۔ اس کی وجہ اس میں تاروں کی بڑی تعداد ہے رباب کے مقابلے میں گٹار اور ستار میں تین یا پانچ تار ہوتے ہیں اس لیے یہ دونوں آلات سیکھنے میں بھی
    djpunjab

    ReplyDelete